
اسرائیل نے ایک ہفتے قبل دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا مگر اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی۔
اسرائیلی جارحیت ، فلسطین کشیدگی، فلسطینیوں کو زبردستی بےگھر کے تناظر میں آج ہنگامی طور پر عرب اسلامی سربراہی کانفرنس دوحہ میں ہونے جارہی ہے ۔
جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام کی بھی شرکت متوقع ہے ۔ جس کے لیے وزیراعظم ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوئے ہیں ۔







