
ایک ویڈیو کلپ ” پیچے تو دیکھو پیچے ” کے بعد سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے منھے اور ہر دل عزیز سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ نے ایک انتہائی افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ۔
جس میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے متعلق خبر غم کا اعلان کیا ۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر فالوورز کو دی۔
انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ پر لکھا کہ
میرے چھوٹے بھائی اپنی خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ، ہمیں اور ہمارے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھیں ۔








