تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ، صدر ٹرمپ

قطر پر اسرائیلی حملوں اور نیتن یاہو سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سوال کیا گیا ۔

سوال کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک عظیم رہنما ہیں۔ لوگوں کو نشانہ بناتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔

یاد رہے 9 ستمبر کے واقعے پر عالمی برادری نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی تھی۔ حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سلسلے میں آج دوحہ میں عرب اسلامک سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس کا مقصد آئندہ اسرائیلی حملوں سے قطر کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button