تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

جلالپور پیروالا کے قریب موٹرے کا حصہ سیلاب کی نظر ہو گیا ، ٹریفک معطل

جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا ہے ۔ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوۓ موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو شدید نقصان ہوا ہے ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا۔

حکام کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے والے بند پر پانی کا دباؤ مسلسل کم ہو رہا ہے جب کہ دریائےچناب کے پانی میں کمی ہونے کے بعد شجاع آباد کے زیرِ آب علاقوں میں بھی پانی اترنے لگا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button