تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسسیاسیاتپاکستان

بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم روایتی مصافحہ کیوں نہیں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی

ایشیا کپ 2025 میں دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والا پاک بھارت مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے عبرت ناک شکست سے دو چار کیا ہے ۔

میچ کی شروعات اور اختتام پر ہونے والے ایک واقعے نے کھیل کے آداب پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارتی ٹیم نے جیت کے بعد روایتی مصافحہ سے انکار کر دیا اور ڈریسنگ روم لوٹ گئی، جس پر شائقین کرکٹ اور ماہرین نے حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا۔

بھارتی ٹیم کو مصافحہ سے روکنے والے کسی خاص افراد کا نام تو سامنے نہیں آیا البتہ چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کیا تھا، جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مانا جا رہا ہے کہ شاید اسی دباؤ کے تحت یادو نے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا ۔

جواب دیں

Back to top button