تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بالی ووڈ اداکارہ "دیشا پٹانی” کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ ، ذمہ داری کس گینگسٹر نے قبول کی ؟

جمعہ کی شب 3:30 بجے کے قریب بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ اس افسوسناک واقعے کے دوران 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے دیشا پٹانی کے گھر پر اندھا دھند گولیاں چلا دی ۔ اس حملے کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے بذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ قبول کی۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا گیا کہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کی جانب سے ان کے روحانی رہنماؤں پریمانند مہاراج اور انیرودھاچاریہ جی مہاراج سے متعلق توہین آمیز بیان دیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حملہ کیا گیا۔ اگلی بار اگر خوشبو پٹانی یا کسی بھی شخص کی طرف سے ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ہم ان کے گھر سے کسی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button