
پنجاب میں سیلاب تباہکاریاں مچانے کے بعد سندھ میں داخل ہو چکا ہے ۔
گڈو بیراج میں پانی کی آمد کے نتیجے میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے ، گڈوبیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 5 لاکھ37 ہزار کیوسک ہوگیا۔
سکھربیراج پرپانی کی آمد 4لاکھ 60 ہزار کیو سک ریکارڈکی گئی جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ہیڈ پنجند کا سیلابی ریلا کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہورہا ہے جس کی وجہ سے کچے کے علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔







