تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

فلڈ مارشل کا ملتان اور قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیر والا ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا ۔

 

جہاں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب کی موجودہ صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

 

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

 

انہوں نے سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں سول اور فوجی اداروں کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اچھی طرزِ حکمرانی اور عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا ۔

 

انہوں نے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور متاثرین کو دوبارہ آبادکاری اور بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

Back to top button