تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

نیویارک کا میئر بنا تو اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی

جنگل میں الیکشن کے دن سے پہلے انتخابی مہم کے دوران ایک امیدوار لومڑی سٹیج پر چڑھ کر بھیڑوں سے کہنے لگی کہ اگر میں الیکشن جیت گئی تو میں آپ کے ساتھ گھاس کھاؤں گی ۔

 

شاید امیدوار میئر نیویارک نے یہ کہانی پڑھ رکھی ہے ۔

 

 

نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلے۔

 

زہران ممدانی نے کہا کہ یہ اقدام ظاہر کر گا کہ نیویارک عالمی قوانین پر عمل کرتا ہے۔

 

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ممدانی نیویارک میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

 

واضح رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا جس میں ڈیموکریٹک ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن کرٹیس سیلوا اور آزاد امیدواروں سابق گورنر اینڈریو کومو اور میئر ایریک ایڈمز سے ہے ۔

جواب دیں

Back to top button