
سوشل میڈیا کی معروف شخصیت اور سماجی کارکن ولی اللہ معروف نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 45 سال کے طویل عرصے کے بعد بچھڑے بہن ، بھائیوں کے ملاپ کی ایک اشک بار پوسٹ نشر کی ۔
اس میں ان کا کہنا تھا کہ مندرجہ بالا تصویر میں سرخ داڑھی والے صاحب کا نام قربان علی ہے , قربان علی رضیہ کا بھائی ہے ۔
https://www.facebook.com/share/p/1JpMsT7hRc/
رضیہ وہ خاتون جنکو ہم نے 45 سال بعد بنگلادیش میں انکے خاندان سے ملوایا تھا۔رضیہ اور اسکی بہن شیربانو دو بہنوں کو ڈھاکہ سے ایک ساتھ 45 سال قبل اغواء کیا گیا تھا اور دونوں کو الگ الگ فروخت کردیا گیا تھا۔
رضیہ کو ہم ہم نے انکے خاندان سے ملایا تو پتہ چلا کہ6 ماہ قبل شیربانو نے بھی اپنے بیٹے کے بنگلادیشی دوست کے ذریعے ان سے رابطہ کیا تھا۔رضیہ سندھ اور شیربانو ڈیرہ غازی خان میں تھی ، یہاں ان دو بہنوں کا بھی رابطہ ہوگیا۔
شیربانو اپنے بیٹوں کے ساتھ سندھ آئی 45 سال بعد بہن سے ملی بہت رقت آمیز مناظر تھے۔
قربان علی رضیہ اور شیربانو کا بھائی ہے یہ گزشتہ روز اپنی بہنوں سے ملنے بنگلادیش سے کراچی پہنچے۔
کراچی ائیرپورٹ پر دونوں بہنوں کے بچوں نے بہت شاندار استقبال کیا۔
دونوں بہنیں بھانجے اور ماموں سندھ میں اکھٹے ہوئے۔بھائی اور بہنوں کی ملاقات ہم سب کو رلادیا۔
قربان علی اس وقت اپنے بھانجوں کے ساتھ ہے سب نے ماموں کو آنکھوں پر بٹھائے رکھا ہے۔
ہم ان شاءاللہ یہ کیس کا اول تا آخر تمام مناظر آپکو ایک ڈاکومنٹری کی شکل میں دکھائیں گے۔
موسم بہتر ہو قربان علی سے بھی ملائیں گے ان شاءاللہ
ذرا انتظار کریں ۔







