
اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کے ذریعے مشہور ہونے والے پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ برطانیہ میں ایک پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
گزشتہ روز سے وائرل شدہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب برطانیہ میں سڑک کنارے ایک پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے تھے کہ اچانک چند نوجوان تیزی سے آئے اور ان کے سر پر انڈے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔
اس موقع پر میڈیا نمائندگان اور دیگر مہمان بھی موجود تھے جنہوں نے یہ پورا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
تاہم انہوں نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ حالیہ نہیں بلکہ تین ماہ قبل، 19 جون کو پیش آیا تھا۔
واقعہ پیش آنے کے بعد دو سے تین ہفتوں تک مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوتی رہیں جن میں انہیں ڈرایا دھمکایا گیا اور طنزیہ انداز میں پوچھا جاتا رہا کہ“بدو بدی، چوٹ زیادہ تو نہیں لگی؟‘







