تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

دوحہ پر حملہ کر کے اسرائیل نے سفارتکاری کی توہین کی ہے ، قطری وزیراعظم کا سلامتی کونسل میں خطاب

قطری وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا ۔

خطاب کے دوران اسرائیلی جارحیت میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے۔

اسرائیل حماس رہنماؤں پر حملہ کر کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطرکا ثالثی کا کردار عالمی سطح پر سراہاگیا ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی واضح کردیا کہ وہ خونریزی روکنے کے لیے اپنے انسانی اور سفارتی کردار کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جاری رکھیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button