تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس

 

لاہور : 11 ستمبر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں راشن کارڈ کی تقسیم، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی ریکوری، لاہور میں کم آمدن گھرانوں کے پائلٹ پروجیکٹ، لیبر ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں اور ورکرز ویلفیئر سکولوں کی بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر نعیم غوث، ڈی جی لیبر ویلفیئر کلثوم حئی، وائس کمشنر پیسی توقیر الیاس چیمہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اور صوبائی وزیر کو راشن کارڈ کی تقسیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر محنت نے ہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں راشن کارڈ کی تقسیم ترجیحی بنیادوں پر تیز رفتاری سے یقینی بنائی جائے جبکہ ورکرز ویلفیئر فنڈز کی ریکوری کے لئے تمام ڈائریکٹرز اور فیلڈ فارمیشن کو فوری طور پر متحرک کیا جائے۔ اس سلسلے میں پیر کو خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے دس ہزار کم آمدن گھرانوں کے لئے ماہانہ تین ہزار روپے سبسڈی کے پائلٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد تیز کیا جائے، جبکہ سکول بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے ورکنگ پیپرز فوری طور پر تیار کیے جائیں۔ فیصل ایوب کھوکھر نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ جن علاقوں میں ورکرز ویلفیئر فنڈز کے سکول موجود نہیں وہاں محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ ایم او یوز سائن کیے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button