تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

جلالپور پیروالا کو پانی نے چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا ، خطرناک سیلابی صورتحال

ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی صورتحال خطرناک حد تک اختیار کر گئی ہے ۔ پانی نے چاروں اطراف سے جلال پور کو گھیرے میں لیا ہوا ہے ۔

جلال پور پیروالا کے نواحی گاؤں 86 ایم بند پر صبح چھ بجے سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزراء 86 ایم بند پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب نے متاثرہ علاقوں سے انخلا کے لیے خود اسپیکر پر اعلانات کیے۔

جلال پور پیروالا کو بچانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، جلال پور پیروالا کو بچانے کے لیے گزشتہ رات اوچ شریف روڈ پر شگاف بھی ڈالا گیا تھا۔

سی پی او ملتان کا کہنا ہے جلال پور پیروالا کو بچانے کیلئے بنائے گئے عارضی بند پر پانی کا دباؤ مسلسل برقرار ہے، شہر سے تیزی سے آبادی کو نکالا جا رہا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button