
وفات کے وقت قائدِ اعظم محمد علی جناح کے الفاظ تواتر سے ثابت نہیں ہیں البتہ مختلف لوگوں نے مختلف الفاظ نقل ضرور کیے ہیں ۔
فاطمہ جناح کے بقول قائد کے آخری الفاظ تھے، ’’فاطی، خدا حافظ، لاالہ الااللّہ محمدالرسول اللّہ‘‘۔
ڈاکٹر الٰہی بخش کے بقول آخری الفاظ تھے، ’’نہیں، میں زندہ نہیں رہوں گا‘‘۔
ڈاکٹر ریاض شاہ کے بقول یہ الفاظ تھے، ’’اللّہ پاکستان‘‘۔
ریاض شاہ کے انکشافات ایوب دور میں سامنے آئے کہ قائد کو بہن کی نہیں وطن کی فکر تھی۔







