
قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قطر میں حماس کے دفتر سے متعلق بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، نیتن یاہو کو حساب دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا پر فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا ۔







