تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

مجھے قطر سمیت دیگر ملکوں سے دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں، طیب بلوچ کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی طیب بلوچ نے نجی ٹی وی چینل کی ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی طلعت حسین کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ جب آپ کے پروگرام میں شرکت کیلئے آفس میں داخل ہوا تو مجھے قطر سے کال آئی ہوئی تھی،جس میں مجھے دھمکیاں دی جا رہی تھیں،فون نمبر بھی میرے پاس ہے،اسی طرح مجھے وزیرستان سے، افغانستان سے پتہ نہیں کہاں کہاں سے،یہاں تک کہ پاکستان سے کالز آتی ہیں۔

طیب بلوچ کاکہنا تھا کہ میری اہلیہ کو خوفزدہ کیا گیا ہے،کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے بندے اس کے پیچھے لگا دیئے ہیں،اس کو کچھ بھی ہوسکتا ہے،بہتر ہے آپ اپنے بچوں کو محفوظ کریں ،اس سے کنارہ کشی یعنی طلاق دے کرالگ ہو جائیں

جواب دیں

Back to top button