تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے زیر اہتمام ووٹر آگاہی مہم پر ضلعی الیکشن کمشنرز کے ساتھ جائزہ اجلاس

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور: 10 ستمبر 2025ء

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے زیر اہتمام ووٹر آگاہی مہم پر ضلعی الیکشن کمشنرز کے ساتھ جائزہ اجلاس

الیکشن کمیشن پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیشن ونگ کے جاری کردہ چھ ماہ کے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کیلنڈر کے مطابق ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب کے ضلعی الیکشن کمشنرز کے ساتھ آج اجلاس منعقد ہوا۔ ریجنل الیکشن کمشنر جناب میاں محمد شاہدنے افتتاحی کلمات ادا کئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈائریکٹر (MCO) محترمہ دُوریا عامر، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس سے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیشن ہد ا علی گوہر اور جنوبی پنجاب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔
ریجنل الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں کام کررہی ہیں۔ جس میں متعلقہ ضلع کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی میڈیا کوآرڈینیشن و آوٹ ریچ ونگ نے اس سال جو شش ماہی سرگرمیوں پر مبنی کیلنڈر دیا تھا۔ صوبہ پنجاب میں اس پر من و عن عمل کیا گیا، ریجنل الیکشن کمشنر نے امید ظاہر کی کہ تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز آئیندہ سہ ماہی کیلنڈر تشکیل دینے کے لئے ٹھوس اور قابل عمل تجاویز دیں گے جس کامقصد تمام طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت اور آئیندہ عام انتخابات میں ووٹرز بالخصوص خواتین کے ٹرن آوٹ میں اضافہ کے لِئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی ہو گا۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ووٹرایجوکیشن کمیٹیاں ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دیا جائےگا ۔تما م شرکاء افسران نے اگلے سہ ماہی پروگرام کے حوالہ سے تجاویز بھی دیں۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب

جواب دیں

Back to top button