تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پنجاب حکومت کا مثالی قدم ، سیلاب متاثرین کو ایئرلفٹ کرنے والا ڈرون حاصل کرلیا

دریائے چناب اور ستلج میں شدید بارش اور انڈیا کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے باعث صوبہ پنجاب میں سیلابی صورتحال خطرناک حد تک اختیار کر گئی ہے ۔

پنجاب حکومت زیر آب آنے والے علاقاجات میں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے ۔ جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 21 لاکھ 63 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ 417 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور 498 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لیے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا، جدید ڈرون 200 کلو تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئرلفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button