
ہم لوگ انسان کے روپ کے اندر حیوان ہے ، شاید ہمارے اندر اب ہمدردی کے احساس اور جذبات باقی نہیں رہے ۔
شاید ہمارے اندر سے ہمدردی کے جذبات سیلاب ہی بہا کر لیا گیا ہے۔
ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں پرائیویٹ کشتیوں نے سیلاب متاثرین کو لوٹنا شروع کر دیا۔
ایک سیلاب متاثرہ شخص نے پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان کا پول کھول کر رکھی دی ۔
مالکان نے کشتی کے ایک چکر کا ریٹ 40 ہزار سے1 لاکھ روپےتک کر دیا۔
انتہائی خراب صورتحال کی وجہ سے سیلاب متاثرین جان بچانے کے لیے پیسے دینے پر مجبور ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہم ڈوبے پڑے ہیں، ہم پر مزید ظلم کیا جا رہا ہے۔
ایک متاثرہ شخص نے کشتی والے سے کہا کہ ہم پر ظلم نہ کرو جس پر کشتی والے نے متاثرہ شخص کو جواب دیا کہ میں پیٹرول کے پیسے لے رہا ہوں۔







