تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کراچی : ندی ، نالوں میں طغیانی ، سپر ہائی وے کے قریب 4 افراد ڈوب گئے

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا ہے۔

 

اس کے پیشِ نظر ایم 9 کے درمیان موجود کرش بیرئیر کو ہٹا کر پانی کے بہاؤ کا راستہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے۔

ایدھی حکام نے بتایا کہ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ہائی روف میں سوار خاتون کی لاش نکال لی ہے۔

 

ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ہائی روف میں سوار 4 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی، مزید افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button