
نشہ مکاؤ مہم کے تحت تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے ۔
ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر نشہ مکاؤ مہم کے تحت تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بدنام زمانہ منشیات فروش عمران پرائیں کو لنک روڈ کھجور فارم سے 10 کلو 240 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد آصف وٹو کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لئیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔
ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی قیادت میں جھنگ کے نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ بنانے کے لئیے کوشاں ہیں ۔
ایس ایچ او شاہد امیر لدھیانہ کا کہنا ہے کہ منشیات سمیت تمام کریمنلز کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رہیں گی۔







