تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ریسکیو اہلکار سیلاب سے نکالنے کے 30 ہزار روپے مانگے لگے ، متاثرہ شخص کی دہائی

جلال پور پیروالا میں دریائےچناب اور ستلج کے پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ہولناک تباہکاریاں دیکھنے کو آئی ہیں ، جس سے لاکھوں انسان متاثر ہوئے ہیں ۔

اون گراؤنڈ ہونے والی ایک رپورٹنگ کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سیلاب سے متاثرہ ایک شخص نے روتے ہوئے دہائی دی کہ ’ میں صبح 6 بجے سے انتظار کر رہا ہوں میری فیملی دوسری طرف پانی میں گھری ہوئی ہے بھوکی پیاسی ہے اور میں بے بسی کے عالم میں ہوں، چاہتا ہوں کہ کوئی ایک کشتی مل جائے تاکہ میں انہیں وہاں سے نکال سکوں جبکہ ریسکیو 1122 والے عوام سے25، 30 ہزار روپے لے رہے ہیں ۔

دوسری طرف جب ریسکیو اہلکار سے اس متعلق پوچھا گیا تو ان کے مطابق ہم یہاں موجود ہیں انہی لوگوں کی خدمت کے لیے ہم کھڑے ہیں کوئی بھی ریسکیو ورکر پیسے نہیں مانگ رہا ہے یہ بالکل غلط بات ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک پرائیوٹ کشتیوں کی بات ہے تو ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

جواب دیں

Back to top button