
عینی شاہدین کے مطابق دوحا میں کتارا کے علاقے میں کئی دھماکے سنے گئے جس کے بعد فضا میں دھوں اڑتا دکھائی دیا گیا ہے ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے دوران اجلاس میں حماس کے پانچ سینیئر رہنما موجود تھے جن میں خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق شامل ہیں ۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہوگئے تاہم الجزیرہ نے حماس ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔







