تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکا کے نئے ہتھکنڈے ، فلسطینی وفد اور صدر کو ویزا دینے سے انکار

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی کانفرنس نیویارک کے بجائے جنیوا میں کرانے کے مطالبات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم جنرل اسمبلی کا اجلاس آج سے نیویارک میں شروع ہونا ہے جس میں فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی صدر اور وفد کو ویزے دینے سے انکار کردیاہے۔

یاد رہے کہ 1988میں بھی امریکا نے پی ایل او کے سربراہ یاسر عرفات کو نیویارک آنے سے روک دیا تھا اور تاریخ میں یہ پہلاموقع ہےکہ پورے فلسطینی وفدہی کو امریکا آنے سے روک دیا گیا ہے، اس کا مقصداوسلو معاہدےکے بعد فلسطینی تاریخ کے ایک اہم ترین ایونٹ میں شرکت کو روکنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button