تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

میجر عدنان شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہو گئے ، بہادری کی عظیم مثال قائم

ہم نے اکثر فلموں میں یہ سین دیکھ رکھا ہے جہاں ایک دوست اپنے دوسرے دوست کی خاطر خود گولیاں کھا کر اپنی جان اپنے دوست پر نچھاور کرتا ہے ۔

لیکن پاکستان کا فخر ایس ایس جی کمانڈوز کے ایک ہونہار ، نڈر و بہادر جوان میجر عدنان نے بھائی چارے کی ایک عظیم الشان مثال قائم کر دی ہے جو شاید کبھی بھی نہ بھلائی جا سکے ۔

بنوں میں خوارج کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران میجر عدنان نے زخمی ساتھی کو دشمن کی گولیوں سے بچانے کے لیے خود کو اس پر ڈھال بنا لیا۔

مہلک زخموں کے باوجود وہ بہادری سے لڑتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے اپنی جان قربان کر دی۔

ایس ایس جی کے کمانڈر میجر عدنان بنوں آپریشن کے دوران اپنے ساتھی کو بچاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

ان کی یہ بے مثال قربانی اور بہادری پورے ملک میں خراجِ تحسین پیش کی جا رہی ہے اور اسے پاکستان کی ایلیٹ فورسز کی لازوال روح اور قربانی کی روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button