
31 اگست کو اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر یہ فلوٹیلا روانہ ہوا تھا۔
یہ قافلہ غزہ کے محصور اور بھوک و افلاس سے بےحال فلسطینیوں کےلیے امداد لے کر جا رہا تھا ۔
فلوٹیلا میں شامل ایک کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔
یہ حملہ شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے میں پیش آیا ہے ۔
امدادی قافلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 350 انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار شامل تھے ۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق حملہ خاص طور پر اُن کی مرکزی کشتی پر کیا گیا جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے۔ خوش قسمتی سے عملہ اور تمام مسافر محفوظ رہے ۔







