تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

لاہور : نشئی بیٹوں نے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کر دیا

لاہور : کاہنہ کے علاقے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملنے والے ایک انسانی ڈھانچے کا معمہ حل ہوگیا ۔

ملنے والی لاش کے ڈھانچے کے پاس سے ایک شاپنگ بیگ بھی ملا تھا جس میں کچھ رقم اور بجلی کے بل تھے ۔

جب پولیس بجلی کے بلوں کے ایڈریس پر پہنچی تو معلوم ہوا تھا کہ مارگریٹ نامی خاتون لاپتا ہے۔

پولیس نے اس کےدو بیٹوں شفیق جیمز اور نبیل جیمز سے پوچھ گچھ کی تو دونوں بیٹوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی تھی اور اس نے 50 ہزار روپے جمع کر رکھے تھے ۔

دونوں بد بختوں نے تفشیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ
وہ نشے کے عادی ہیں، پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا اور لاش رکشے میں ڈال کر فصلوں میں پھینک آئے تھے۔

جواب دیں

Back to top button