تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ملتان : جلالپور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹ گیا ، ایمرجنسی نافذ

پنجاب کے شہر جلال پور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث شہریوں کے انخلا کی کوششیں تیز کردی گئیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ مساجد سے اعلانات کے بعد ہر طرف افراتفری مچ گئی۔

پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی۔ حکام کے مطابق، پانی کی سطح مسلسل بڑھنے کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سیلاب کے باعث جلالپور پیروالا میں موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندار بند ٹوٹ گئے، جس سے پانی بہادر پور تک پہنچ گیا۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو فوری طور پر نقل مکانی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس وقت 5 ڈرون اور 50 کشتیاں متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے روانہ کی گئی ہیں، جبکہ انتظامیہ شہری بندوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button