
سرورِ بنی آدم ، رُوحِ روانِ عالم ، اقامتِ حدودُ و احکام ، تعدیلِ ارکانِ اسلام ، قائدِ فوجِ اسلام ، شہسوارِ مِضمارِ ، چہرہ افروزِ ہلال ِ عید ، آبروئے چشمہِ خورشید ، امام اعظم ، رحمت اللعالمین ، نور عرب و عجم ، سرور کائنات ، امام انبیاء ، سرور کونین ، رقاب امم ، مصطفیٰ ، مجتبیٰ ، دستار اولیاء ، نائب رب ، مطلق اعظم ، خاتم النبیین ، نبی کریم ، نور مجسم ، افضل الخلق ، افضل انبیاء ، تخلیق وجہ کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے کا جشن پاکستان بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں گلی گلی چراغاں کیا گیا ، مساجد ، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہیں ۔
اس دن کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی سیرت کانفرنس ہوگی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری کی شرکت متوقع ہے۔







