تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق علمیہ خان کے حق میں بول پڑے

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( فیس بک) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ علیمہ خان صاحبہ کو انڈہ مارنا شرمناک گھٹیا پن بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں یہ عمل ھر لحاظ سے قابل ِ مذمت ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ محترم میاں نواز شریف پر جوتا اچھالنا اور خواجہ آصف پر سیاھی پھینکنا بھی اسی فاشسٹ سوچ کا نتیجہ تھے ۔

 

بستر ِ مرگ پر پڑیں بیگم کلثوم نواز شریف کے ہسپتال کے سامنے ھڑبونگ مچانا اور مریم اورنگ زیب پر مسجد نبوی شریف میں حملہ بھی اسے غلیظ مائینڈ سیٹ کا شاخسانہ تھا ۔

احسن اقبال پر گولی چلانا قابل ِ مذمت مذھبی انتہا پسندی تھا ۔

 

انہوں نے سیاسی شدت پسندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ! زھر کے بیج بو کر تریاق کا پھل نہیں کاٹا جا سکتا

https://www.facebook.com/share/p/1EPSvms1vC/

ان کا کہنا تھا کہ ھر سطح پر اس طرز ِ عمل کی حوصلہ شکنی ، مذمت اور اسکے خلاف مزاحمت لازم ھے ۔

جواب دیں

Back to top button