تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ولی اللہ معروف نے ایک اور گم شدہ بچی کو اس کے خاندان سے ملوا دیا

پاکستان کے ایک جانے مانے سماجی کارکن ولی اللہ معروف نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( فیس بک ) پر 8 ماہ کی عمر میں لاپتہ ہونے والی بچی کو ان کے خاندان سے ملوانے کی سٹوری پوسٹ کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 1992 میں لاہور کی بیٹی سدرہ 8 ماہ کی عمر میں لاہور ٹرین اسٹیشن سے گم ہوئی تھی۔

الحمدللہ چند روز سے ہمارا اس کیس پر کام جاری تھا۔
تمام شواہد ملنے کے بعد ڈی این اے کروایا وہ بھی میچ ہوا۔

https://www.facebook.com/share/v/1CqSBvK7EJ/

الحمدللہ گزشتہ شام ہم کراچی سے لاہور کے علاقے شاہدرہ پہنچے اور سدرہ کو اسکے والدین اور بہن بھائیوں سے ملوایا۔

یہ کیس بہت اچھے انداز میں اختتام پزیر ہوا۔

سدرہ کی والدہ کا کہنا تھا میں راتوں کو اٹھ اٹھ کر تنہائیوں میں اس بیٹی کے کئے رویا کرتی تھی۔دعا کرتی تھی اللہ ایک بار مجھے میری بیٹی دکھائے میں اسے دیکھوں وہ مجھے دیکھے۔میری زندگی کی یہی آخری خواہش تھی جو پوری ہوگئی۔

جواب دیں

Back to top button