تازہ ترینخبریںفن اور فنکارپاکستان

مشی خان پاکستان میں ہونے والی جسم فروشی پر پھٹ پڑیں

پاکستان بھر میں قدرتی آفات کے باعث ہونے والی سیلابی تباہکاریوں کے اسباب کے بارے میں اداکار مشی خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی ویڈیوز دیکھ چکی ہوں، اگر رات کے پہر سڑک پر جائیں تو خواتین سر عام برقعے پہن کر کھڑی نظر آتی ہیں، راولپنڈی اسلام آباد میں ٹرانس جینڈر سمیت لڑکیاں اور خواتین سڑکوں پر کھڑے جنسی خدمات فروخت کرتے نظر آتے ہیں، اس کے بعد مساج پارلرز جہاں لڑکیاں ماسک پہنے مساج کرتی ہیں اور ان پارلرز میں مرد حضرات جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس سب اقدامات کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی جاتی اور نہ ہی ان کی روک تھام کیلئے کوئی قدم اٹھایا جاتاہے؟ ان پر کیوں ہماری ایجنسیز کام نہیں کررہیں ؟

ان کا کہنا تھا کہ پھر ہم کہتے ہیں سیلاب کیوں آرہا ہے، سب سے پہلے یہ دیکھیں ہمارے معاشرے میں کھلے عام ہو کیا ہو رہا ہے ؟

جواب دیں

Back to top button