تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

گزشتہ رات گلوگارہ قرۃ العین بلوچ کے دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ایک بھورے ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں تھیں۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کو ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔

حکومت نے اس واقعے کے بعد دیوسائی میں رات کے وقت کیمپنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ آئندہ کوئی سیاح رات کے وقت دیوسائی میں کیمپنگ نہیں کرسکے گا۔ ایسا حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ دیوسائی نیشنل پارک تین ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ پارک کئی نایاب جانوروں کی آماجگاہ ہے ۔

جواب دیں

Back to top button