تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

” پینٹاگون ” کا نام تبدیل کر کے ” محکمہ جنگ ” رکھا جائے گا

پینٹاگون امریکی ریاست ورجینیا میں واقع ریاست ہائے متحدہ امریکا کے شعبۂ دفاع کا صدر دفتر ہے۔

پینٹاگون امریکی طاقت کا نشان سمجھا جاتا ہے۔اور اس کو تاریخ میں بہت اہمیت حاصل ہے ۔

اس پنج گوشہ عمارت کی تعمیر کا تصور اک امریکی جنرل بریہن سمرویل نے پیش کیا تھا۔ اسی کے زیر ہدایت اس کی تعمیر شروع ہوئی۔ یہ عمارت 5 ایکٹر پر محیط ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کے روز ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کریں گے جس کے تحت محکمہ دفاع یعنی ’پینٹاگون‘ کے نام کو تبدیل کر کے ’محکمہِ جنگ‘ رکھا جائے گا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’محکمہ جنگ‘ کا یہ نیا نام ’محکمہ دفاع‘ کے مقابلے میں ایک مضبوط پیغام دیتا ہے ۔

یاد رہے کہ اس نام تبدیل کرنے کے معاملے پر سیکڑوں ایجنسیوں، علامتوں، ای میل ایڈریسز اور یونیفارمز کی کی تبدیلی کے اس عمل پر اربوں ڈالر خرچ ہوں گے لیکن تاحال امریکہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس پر کل خرچ کتنا آئے گا ؟

جواب دیں

Back to top button