
گزشتہ روز سیالکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔
وائرل شدہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین اپنے گھر میں داخل ہونے کی نیت سے گھر کا دروازہ کھولتی ہیں کہ اتنے میں ملزم اپنی بائیک پر سوار ہو کر خواتین کے قریب آتا ہے اور شرمناک حرکت کر کے فرار ہو جاتا ہے ۔
سیالکوٹ میں دروازے میں داخل ہوتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم محمد عرفان عرف فورمین اپنے نازک اعضاء پر فائر لگنے سے زخمی۔
سی سی ڈی نے ملزم عرفان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی نیت سے پسٹل نکالا گبھراہٹ میں فائر اس کے نازک اعضاء پر لگ گیا جس سے ملزم کا نازک اعضاء ناکارہ ہوگیا ۔








