تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کاروباری و ذاتی مصروفیات کے سبب استعفے دے دئیے

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم تینوں رہنما 30 ستمبر تک اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق ادا کرتے رہیں گے تاکہ چیمبر کے جاری معاملات میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔

عہدیداروں نے استعفے سیکریٹری جنرل لاہور چیمبر شاہد خلیل کو جمع کروائے۔ اس موقع پر پیاف پائنیر پروگریسیو الائنس کی قیادت بشمول میاں انجم نثار۔علی حسام اصغر۔ محمد علی میاں۔ نصراللہ مغل و دیگر بھی موجود تھے۔

 

لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ انہوں نے کاروباری و نجی مصروفیات کے سبب استعفے دئیے ہیں۔

 

جلد نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، تاہم اس دوران صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق ادا کرتے رہیں گے تاکہ لاہور چیمبر کی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

 

الائنس کی قیادت نے لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد۔ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری اور معیشت کے لیے انکی انتھک محنت اور کوششیں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔

جواب دیں

Back to top button