
عالمی رہنماؤں کی ملکی و غیر ملکی نقل و حرکت کے دوران ہم ان کے سیکورٹی عملے کی جانب سے کڑی نگرانی دیکھتے ہیں ۔
جس میں سکیورٹی اہلکار مخصوص شخصیت کے ارد گِرد نظر آتے ہیں اور ہر آنے جانے والے پر ، چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز پر نظریں گڑائے نظر آئے ہیں ۔
لیکن چین میں ہونے والے حالیہ شنگھائی تعاون اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کے ہونے والی ملاقات کے بعد سیکورٹی عملے کی جانب غیر معمولی حرکات دیکھی گئیں ہیں ۔
روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی پیا تھا وہ تک اٹھا لیا گیا۔
کم جونگ کے دو معاونین کو میٹنگ روم میں رکھی ہر اُس چیز کو صاف کرتے ہوئے دکھایا گیا جس کو شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے ہاتھ لگایا تھا ۔
https://x.com/clashreport/status/1963217483629842924?t=7pTgWTzdYtn6kWga6dZwpA&s=19
مبصرین کے مطابق یہ اقدامات غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جاسوسی سے بچنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔







