تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

دریائے چناب اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ، ڈی سی جھنگ نے آگاہ کر دیا

ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب میں دوبارہ اونچے درجے کا سیلاب کا اندیشہ ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی سطح 5 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہے۔

چنیوٹ بریج پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 94 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے جبکہ چنڈ پل کے مقام پر بھی پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔

دریا کے نشیبی علاقوں میں موجود مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button