تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پنجاب میں سیلابی صورتحال : نئے اعداد و شمار سامنے آگئے

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

شدید سیلابی صورتحال کے باعث دریائے راوی ستلج اور چناب میں 39 سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں ۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق 38 لاکھ 75 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب میں پھنس جانے والے 18 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

جبکہ حالیہ سیلاب میں اب تک 46 شہری مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button