
پاکستان کا قومی کھیل ” ہاکی ” کی اہمیت اور قدر و قیمت شاید ایک دھاڑی دار مزدور سے بھی کم ہے ن
قومی کھیل کے کھلاڑیوں کی جانب سے 400 روپے ڈیلی الاؤنس کے معاملے پر کہا گیا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے، ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے ، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ روزگار ہے نہیں، ڈیلی الاؤنس پہلے بھی وقت پر نہیں ملتا اب 400 روپے کی بات کی جا رہی، اگر یہی حالات رہے تو ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا، ملک کی وجہ سے سب کچھ ہے، لیکن 400 روپے کا سن کر دکھ ہوا، کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں اور ہمارے ڈیلی الاؤنس کی سب کو تکلیف ہے۔







