تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

چینی اور روسی صدر کے درمیان 150 سال زندہ رہنے کی باتیں

صدرٹرمپ نے دوسری عالمی جنگ کے اختتام کی چینی تقریبات پر تبصرہ کرتے ہوئے چین پرامریکا کے خلاف سازش کا الزام لگایا۔

ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھاکہ چین کی فتح اور عظمت کی جستجو میں کئی امریکی جانیں قربان ہوئیں، امید ہے کہ ان کی بہادری اور قربانی کو درست طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہاکہ صدر شی اور چین کے شاندار عوام کو جشن کا ایک عظیم اور دیرپا دن مبارک ہو۔ براہ کرم میری گرمجوشی سے سلام پوٹن اور کم جونگ اُن کو پہنچائیں، جب آپ امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے چین کو جاپان سے آزادی دلانے میں مدد دی تھی۔

ادھر روس نے کہا ہےکہ اسے امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاروس، چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں پر امریکہ مخالف سازش کا الزام ایک مذاق ہے اور انہوں نے یہ پوسٹ طنزاً کی ہوگی۔ولادیمیر پیوٹن، شی جن پنگ، اور کِم جونگ اُن بیجنگ میں امریکہ کیخلاف کوئی سازش نہیں کررہے۔

جواب دیں

Back to top button