تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

ملزم حسن نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغواء کے بعد گھر کیوں چھوڑا ؟

حالیہ ایک دیے گئے انٹرویو میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشافات کیے ہیں کہ ملزم حسن زاہد سے ان کی ملاقات 6 ماہ قبل ایک دوست کی سالگرہ پر کوئی تھی اور اس کے بعد ملزم حسن نے شادی کے لیے پروپوزل بھیجا تھا لیکن میں نے اگنور کر دیا ۔

جب اس نے والدہ کے ہاتھ رشتہ بھیجا تو میں اس رشتے پر سوچنے کیلئے رضامند ہوگئی لیکن میں حسن کو بتاچکی تھی کہ میں 4 سے 5 سال بعد اس سے شادی کروں گی، تاہم گزشتہ 3 ماہ سے حسن مجھ سے شادی کیلئے زبردستی کر رہا تھا۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میرے انکار پر کبھی وہ مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تو کبھی گالیاں دیتا تھا جس کے بعد میں نے اسے شادی کیلئے انکار کردیا میں اس کے 28 نمبرز بلاک کرچکی ہوں ۔

سامعہ حجاب نے بتایا کہ‘ اغوا کے واقعے کے روز حسن صبح سے میری گاڑی کے اردگرد چکر کاٹ رہا تھا، اسی شام اس نے مجھ سے گھر آکر پروپوزل رنگ مانگی تو میں نے پولیس کو کال کردی، اس کے بعد میں اسے رنگ واپس دینے گئی اور ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی کہ اسی دوران یہ موبائل لے کر بھاگ گیا، اس کے بعد اس کے دوست نے میرے ہاتھ پکڑے اور اس نے پیروں سے اٹھاکر مجھے گاڑی میں ڈال دیا، راستے میں بھی یہ مجھے شادی نہ کرنے کی صورت تیزاب پھینکنے کی دھمکی دیتا رہا، یہ مجھے اپنے گھر لے جانے کی دھمکی دے رہا تھا ۔

ٹک ٹاکر کے مطابق’ جس طرح سے وہ مجھے لے کر گیا تھا اس نے مجھے واپس نہیں چھوڑنا تھا، لیکن جب میرے نمبر پر 15 کی کال آئی تو اس کے دوست نے ہی اسے سمجھایا کہ جگہ جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں اسے واپس گھر چھوڑ کر آؤ تو حسن نے مجھے اپنے دوست کے کہنے پر واپس میرے گھر چھوڑا۔

جواب دیں

Back to top button