تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان کے سکیورٹی ادارے کمزور ہیں ، افغان وزیر دفاع نے پاکستان پر الزامات عائد کر دیے

حالیہ ہوئے انٹرویو میں ملا یعقوب سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستان بارہا افغانستان پر یہ الزام عائد کر چکا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مسلح جنگجو پاکستان پر حملوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہیں ۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے افغانی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے ’سکیورٹی ادارے کمزور ہیں اور اس کمزوری کو چھپانے کے لیے وہ افغانستان پر الزامات عائد کرتے ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ اپنی کارروائیاں پاکستان میں کرتے ہیں۔ وہ ڈیورنڈ لائن سے سینکڑوں کلومیٹر دور بڑے شہروں میں حملے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ (ٹی ٹی پی ، بلوچ عسکریت پسند) افغانستان سے داخل ہو رہے ہیں اور پاکستان کے اندر سینکڑوں کلومیٹر کا سفر کر رہے ہیں، تو انھیں وہاں کیوں نہیں روکا جا رہا؟

جواب دیں

Back to top button