تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا ، دریائے چناب اور توی میں اونچے درجے کا سیلاب

بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو مطلع کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اورفیروز پورزیریں میں اونچےدرجے کے سیلاب کی اطلاع ہے ۔

بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں دریائے توی میں مقبوضہ جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 39 ہزار 178 کیوسک تک پہنچ گیا۔

سیلاب سے سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، چنیوٹ،جھنگ، مظفر گڑھ اور ملتان متاثر ہوسکتے ہیں، دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

جواب دیں

Back to top button