تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

52 سالہ خاتون کا 26 سالہ لڑکے پر شادی کا دباؤ پر خاتون قتل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مین پوری میں خاتون کو دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے ۔

شادی کرنے اور قرض واپس کرنے کا دباؤ ڈالنے پر 52 سالہ خاتون کو اس کے 26 سالہ دوست نے دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ملزم کے مطابق خاتون سے رابطہ انسٹاگرام پر ہوا تھا اور دونوں کے درمیان ڈیڑھ سال سے دوستی تھی۔

دو مہینے پہلے ہم ایک دوسرے سے فون پر باقاعدگی سے بات کرنے لگے پھر ہماری کئی بار ملاقاتیں بھی ہوئیں اور 11 اگست کو بھی مین پوری میں ملاقات ہوئی، خاتون کچھ عرصے سے مجھ پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی اور 11 اگست کو بھی اس نے یہی بات کی اور اس نے مجھے تقریباً 1.5 لاکھ روپے قرض بھی دیا تھا تو مجھ سے قرض بھی واپس مانگا جس پر میں نے غصے میں اسے قتل کر دیا۔

ملزم نے بیان میں بتایا کہ خاتون کم عمر نظر آنے کے لیے انسٹاگرام پر فلٹرز کا استعمال کرتی تھی جب ہماری پہلی بار ملاقات ہوئی تب مجھے اس کی اصل عمر معلوم ہوئی۔
ملزم نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ خاتون شادی شدہ بھی تھی اور اس کے بچے بھی تھے، ان وجوہات کی وجہ سے میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن وہ مسلسل مجھ پر شادی کرنے کا دباؤ ڈال رہی تھی ۔

جواب دیں

Back to top button