
محبت میں ناکامی پر عاشق یا معشوق کی جانب سے غیر معمولی حرکات و سکنات دیکھی جاتی ہیں لیکن حالیہ بھارت میں ایک اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ۔
اس غیر معمولی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین چہم گوئیاں بھی کر رہے ہیں ۔
بھارت میں جہاں ایک لڑکے نے گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف رہنے کے بعد گاؤں کی بجلی ہی کاٹ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر ناراض تھا اور جب لڑکی کا فون مسلسل مصروف رہا تو اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر پورے گاؤں کو ملنے والی بجلی معطل کردی







