تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

افغانستان : زلزلے میں ہونے والے نقصان کے اعدادوشمار سامنے آگئے

کابل کی افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق
زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 500 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1000 سے زائد افراد زخمی تھے ۔

موصول ہونے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک زلزلے سے 1,411 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 3,124 زخمی ہیں۔

زلزلے میں تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 5,412 ہے ۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں زلزلہ آیا تھا جس کی ریکٹر سکیل پر شدت چھ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس زلزلے کا مرکز جلال آباد سے صرف 27 کلومیٹر دور تھا۔

اس زلزلے کے جھٹکے نہ صرف افغانستان کے دارالحکومت کابُل میں محسوس کیے گئے تھے بلکہ اس کے اثرات پڑوسی ملک پاکستان میں بھی نظر آئے تھے ۔

جواب دیں

Back to top button