تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی شکایت اور ویڈیو بیان موصول ہونے کے بعد کی گئی۔

 

ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں خواتین کی عزت مجروح کرنے کی نیت سے حملہ یا زبردستی، اغوا اور خواتین کو ہراساں کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

 

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مطابق نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ ملزم نے میرے گھر کی گھنٹی بجائی اور دروازہ کھلنے پر مجھے زبردستی ساتھ چلنے کو کہا، اس دوران ملزم میرا فون چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا، میں فون واپس لینے کے لیے بھاگی تو ملزم نے مجھے ہراساں کیا اور اغوا کی کوشش بھی کی۔

جواب دیں

Back to top button