
اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر کا کام آئینی ہے، کنڈی کو کئی دفعہ پیغام بھجوایا کہ باز آ جاؤ اور سیاست مت کرو، گورنر کو خیبرپختونخوا سے نکال سکتا ہوں، وہ گھر میری حکومت کی ملکیت ہے، میں نے اسلام آباد ہاؤس سے فیصل کریم کو نکالا، وہ آج تک یہاں نہیں آسکا، پاکستان میں 95 فیصد سیاستدان پیٹرول، سرکاری گاڑی اور سکیورٹی گارڈ پر مرتے ہیں، گورنر فیصل کریم ان میں سے ایک ہیں۔





